• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں تعمیر نو کا وعدہ، اس بار اقوام متحدہ کی جانب سے

منگل 25-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4809
0
SHARES
1
VIEWS

نیویارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے ترقیاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ سن دو ہزار چودہ میں غزہ میں صیہونی حملوں کے متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے نے بتایا ہے کہ غزہ کے ان ایک ہزار ایک سو انتالیس گھرانوں کو نقد رقومات فراہم کی جائیں گی جن کے گھر دوہزار چودہ میں صیہونی حملوں میں تباہ کردئے گئے تھے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی مرکز کے اعلان کے مطابق، جزوی اور مکمل طور پر تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کے لئے پندرہ لاکھ سینتالیس ہزار ڈالر کا بجٹ فراہم کیا جا چکا ہے۔

البتہ صیہونی جارحیت کے خاتمے کے بعد، اکتوبر سن دو ہزار چودہ کو غزہ کی تعمیر نو کے لئے عرب ممالک اور بعض مغربی ممالک نے قاہرہ اجلاس میں شرکت کی جس میں مجموعی طور پر پانچ اعشاریہ چار ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی بات کی گئی تھی، تاہم آج تک یہ رقومات غزہ کے مصیبت زدہ عوام کو نہ مل سکیں۔

غزہ کی تعمیر نو کے لئے، امریکہ نے اکیس کروڑ، یورپ نے ستاون کروڑ اور قطر نے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے جولائی دو ہزار چودہ کو غزہ پٹی کو وسیع حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

چھبیس اگست دو ہزار چودہ تک جاری رہنے والے ان حملوں میں دو ہزار تین سو بیس عام فلسطینی شہری شہید ہوگئے اور بارہ ہزار رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ ایک لاکھ ساٹھ ہزار عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا تھا۔ واضح رہے کہ صیہونی حملوں میں تباہ شدہ چھے ہزار چھے سو رہائشی مکانات رہنے کے قابل نہیں رہ گئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں تعمیر نو کا وعدہ، اس بار اقوام متحدہ کی جانب سے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.