• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد ابراہیمی میں داخلے کی کوشش کے دوران دو فلسطینی لڑکیاں گرفتار

پیر 05-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4258
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم تاریخی جامع مسجد الابراہیمی میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینی لڑکیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حراست میں لی گئی لڑکیوں میں سے ایک کی عمر 13 اور دوسری کی 17 سال بتائی جاتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد ابراہیمی کے ایک داخلی دروازے سے حراست میں لی گئی فلسطینی لڑکیوں کے قبضے سے چاقو برآمد ہوئے ہیں۔ شبہ ہے کہ وہ یہودی فوجیوں اور آباد کاروں پر قاتلانہ حملے کے منصوبے سے وہاں موجود تھیں۔

ادھر صہیونی فوج نے الخلیل شہر میں انسانی حقوق کے کارکن اور ’’بتسلیم‘‘ نامی تنظیم کے رکن ابوعماد جابر کے گھر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے تک گھر میں آمد ورفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے اتوار کو علی الصباح ابو عماد جابر کے گھر پر چھاپہ مار کر محاصرہ کیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے ابو جابر کو ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے مکان اور اس پاس کی جگہ کو چوبیس گھنٹے کے لیے فوجی زون قرار دے کر ہر قسم کی آمد ورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

صہیونی فوجیوں نے ابو عماد جابر کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران جابر کے جواں سال بیٹے کو حراست میں لے لیا جسے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.