• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی کارروائیوں کی روک تھام میں ناکامی، اسرائیلی میڈیا فوج پر برہم

ہفتہ 06-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0233
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین میں جاری مزاحمتی کارروائیوں کی روک تھام میں ناکامی پرصہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ فوج اور تمام سیکیورٹی اداروں پر سخت برہم ہیں۔ میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ فوج اور پولیس فلسطینی شہریوں کو مزاحمتی کارروائیوں سے روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے جس کے نتیجے میں اہم شخصیات کے علاوہ عام یہودی شہریون کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ ماہ میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کی تفصیلات بیان کرنے کے بعد کہا ہے کہ یہ تمام کارروائیاں فوج اور پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اگر فوج اور انٹیلی جنس ادارے برقت کارروائی کرکے فلسطینیوں کو مزاحمتی حملوں سے روکتے تواسرائیل میں حالات اس قدر خطرناک نہ ہوتے۔ فوج اور نکمی پولیس کی وجہ سے ایک ایک یہودی شہری کی زندگی خطرات سے دوچار ہوچکی ہے۔

فلسطین میں قابض اسرائیلیوں کے خلاف بڑھتے فلسطینی مزاحمتی حملوں کے تناظر میں صہیونی عوام میں حکومت کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے ایک اہم سیاسی تجزیہ نگار نے فوج اور حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پرشہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کا الزام عاید کیا ہے۔

عبرانی اخبار’’یسرائیل ھیوم‘‘ میں لکھے اپنے مضمون میں فاضل صہیونی کالم نگار ’’نداؤ شرگائے‘‘ نے لکھا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج کی جانب سے یہودی شہریوں کو فلسطینیوں کے چاقو حملوں سے بچاؤ کے لیے جو سہولیات فراہم کی تھیں وہ سب بے کار ثابت ہوئی ہیں۔ فلسطینیوں کےچاقو حملوں کی روک تھام میں فوج اور پولیس کی ناکامی کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومت بھی بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.