• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قباطیہ کے تین فدائی شہداء کے جسد خاکی ورثاءکے حوالے،تدفین آج ہوگی

ہفتہ 06-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0234
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ ہفتے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر تین فدائی حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے قباطیہ قصبے سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تینوں شہداء کے جسد خاکی جمعہ کی شام کو نابلس کے مشرق میں قائم سالم چیک پوسٹ سے شہداء کے لواحقین کے حوالے کیےگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جنین شہر میں شہداء کے جسد خاکی پہنچائے جانے سے قبل ہی شہداء کے گھروں میں شہریوں کا جم غفیر جمع ہوگیا تھا۔ پہلے مرحلے میں شہداء کے جسد خاکی جنین میں فلسطین کے سرکاری اسپتال لائے گئے جہاں ان کا طبی معائنہ اور پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ان کے ورثاء کو سپرد کردیے گئے۔ تینون شہداء کو آج ہفتےکے روز قباطیہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو فلسطین کے بیت المقدس شہر میں باب العامود کے مقام پر صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے تین فلسطینی 21 سالہ احمد ناجح ابو الرب، 20 سالہ محمد احمد کمیل اور 22 سالہ احمد راجح زکارنہ جام شہادت نوش کرگئے تھے۔ شہادت سے قبل انہوں نے اسرائیلی بارڈر فورسز پر فدائی حملے کیے تھے۔ چاقو اور فائرنگ کے حملوں ایک خاتون اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین دوسرے زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.