• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 10 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی چینل 14 کا غزہ میں فوجیوں کے اغوا کی منصوبہ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، حماس

اسرائیلی چینل "14” نے پیر کے روز ایک رپورٹ نشر کی تھی جس میں بغیر کسی واضح ثبوت یا تفصیل کے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کرنے کے درپے ہے۔

جمعرات 10-09-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
اسرائیلی چینل 14 کا غزہ میں فوجیوں کے اغوا کی منصوبہ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریکِ مزاحمت (حماس) کے ترجمان حازم قاسم نے اسرائیلی چینل "14” کی طرف سے پھیلائے جانے والے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ تحریک غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے ان رپورٹس کو "سر سرا جھوٹ اور کھلا اشتعال” قرار دیا ہے۔

حازم قاسم نے اپنے ایک پریس بیان میں واضح کیا کہ اس طرح کی بے بنیاد رپورٹس کا بنیادی مقصد فلسطینی عوام کے خلاف مزید جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو جواز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحریک جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہی ہے۔

اسرائیلی چینل "14” نے پیر کے روز ایک رپورٹ نشر کی تھی جس میں بغیر کسی واضح ثبوت یا تفصیل کے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کرنے کے درپے ہے۔

دوسری طرف حماس نے اس طرح کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ یہ پروپیگنڈا اسرائیل کی طرف سے جاری کشیدگی اور اشتعال انگیزی کو تقویت دینے کے لیے کیا جا رہا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قابض فوج مسلسل جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔

حماس کے ترجمان نے ثالثوں اور نام نہاد "امن کونسل” سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے قابض فوج کے ان جرائم کا نوٹس لیں اور جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ غزہ پٹی میں حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔

Tags: AbductionClaimFalseClaimsgazaGazaNewsGazaWarisraelIsraeliChannel14IsraeliMediaIsraeliOccupationIsraeliSoldiersIsraelPalestineMediaReportspalestinePalestineNewsPropaganda
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.