(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ آبادکاروں اور اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کا ردعمل ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 13 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہفتے کے روز اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والا کسی مزاحمتی تنظیم کا رکن نہیں بلکہ ایک اسکول ٹیچر ہے جس نے اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے مظالم سے تنگ آکر صہیونی ریاست کے شہریوں پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
اریحا: فلسطینی مجاہد کا حملہ، پانچ صہیونی فوجی زخمی
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں غیر قانونی یہودی بستی کریات اربع کے قریب 35 سالہ محمد كامل الجعبری جو قیزون قصبے کے رہائشی تھے نے غیر قانونی آبادکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسرائیلی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دار خفیہ ایجنسی شاباک کاایک افسر ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے حملہ آور محمد كامل الجعبری کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ محمد كامل الجعبری کا تعلق کسی مزاحمتی تنظیم اور تحریک سے نہیں تھا وہ الخلیل شہر میں جواد الحشمون ایلیمنٹری اسکول میں اسلامی تعلیمات کاٹیچر تھا اور اس کا کردار بھی کوئی جارحانہ نہیں تھا اور نا ماضی میں اس کے کسی احتجاج یا سوگ میں شرکت کی کوئی اطلاع مل سکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد كامل الجعبری کی جانب سے کی جانے والی کارروائی گذشتہ چند ماہ سے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز اور آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام اور حملوں کا ردعمل ہو سکتا ہے ۔