(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض یہودی آباد کاروں کی بدمعاشیا ں جاری،درجنوں کی تعداد میں یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں بیت لحم کے شمالی علاقے میں الولجہ نامی گاؤں پر ہلہ بول دیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طورپر قابض یہودی آباد کاروں کی فلسطینیوں کے خلاف شر انگیزیاں اور دراندازیاں مسلسل جاری ہیں۔گزشتہ روزد رجنوں اسرائیلی آبادکاروں نےقابض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں بیت لحم شہر کے شمال مغرب میں الولجہ گاوں پر دھاوا بول دیا۔
موقع پر موجودسماجی کارکن ابراہیم عوض اللہ کا کہنا تھا کہ کہ یہودی آبادکاروں کے مسلح جتھوں نے پولیس کی سرپرستی میں الولجہ گاوں پر دھاوا بولا اور اسکی زرعی اراضی پر قبضہ کر لیا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں آبادکاروں کی 503 چوکیاں قائم ہیں۔ یہاں تقریبا آٹھ لاکھ صہیونی آبادکار آباد ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں اور انکی املاک پر حملے کرتے ہیں