(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) واقعے کے وقت حسب معمول سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پورے علاقے سےانٹر نیٹ سروس کومعطل کردیا گیا اور بھارتی حکام نے قابض فورسز کی کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر جاری انتہا پسندی کو اقوام عالم کی نظروں سے اوجھل رکھنے کی مذموم کوشش کی گئی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ روز ضلع بانڈی پورہ کے علاقے برار آرہ گام میں علاقے کو گھیر کر محاصرے کے دوران داخلی اور خارجی رتوں پر بھاری نفری تعینات کر کے تلاشی کی نام نہاد مہم میں 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
تلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے علاقے کے رہائشیوں کو گھروں سے باہر نکالا اورچادر اور چار دیواری کی عظمت کو پامال کرتے ہوئے خواتین و بچوں سمیت ہرعمر کے افراد کوتشدد کا نشانہ بنایا جبکہ خوف و ہراس پھیلانے کیلیے 2 نوجوانوں کو اندھا دھند گولیاں برسا کرشہید کر دیا۔
واقعے کے وقت حسب معمول سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پورے علاقے سے انٹر نیٹ سروس کومعطل کر دیا گیا اور بھارتی حکام نے قابض فورسز کی کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر جاری انتہا پسندی کو اقوام عالم کی نظروں سے اوجھل رکھنے کی مذموم کوشش کی گئی۔