(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی جانب سے کی جانے والی ہولناک بمباری میں دو شامی شہریوں کے شہید ہونے کی اطلاع دی ہے جبکہ 7 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل نے ایک بار پھر شام کے وسطی علاقےحمص کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا اور پورا علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔
شامی سرکاری نشریاتی چینل نے قابض فوج کی جانب سے کی جانے والی ہولناک بمباری میں دو شامی شہریوں کے شہید ہونے کی اطلاع دی ہے جبکہ 7 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شامی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے صہیونی فوجیوں کے شہر پر حملے کوکا فی حد تک روکتے ہوئے ناکام بنانے کی کوشش کی اور بڑی تباہی سے بچایا ہےتا ہم املاک کو نقصان پہنچا ہے ، قابض ریاست کے جنگی طیاروں نے لبنان کی پڑوسی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے حمص پر میزائل داغے جس میں زخمی ہونے والوں میں 6 شامی فوجی بھی شامل ہیں۔