(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انتظامی قید کی غیرقانونی صہیونی ریاستی پالیسی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کو صہیونی جیل سے آئندہ ماہ دسمبر کی 14 تاریخ تک رہائی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی مظالم کے خلاف قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےو الے ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ کاید الفصفوص گذشتہ 131 روز سے انتظامی قید کی غیرقانونی صہیونی ریاستی پالیسی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال پر تھےتاہم صہیونی عدالت کی جانب سے فلسطینیوں اور عالمی تنظیموں کے شدید دباؤ کے باعث کاید الفصفوص کو آئندہ ماہ دسمبر کی 14 تاریخ تک رہائی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
صہیونی جیل سے اگلے ماہ رہائی کی منظوری کے بعد قیدی نے اپنی احتجاجی بھوک ہڑتال کا خاتمہ کر دیا ہے البتہ 131 روز سے مسلسل بھوکے رہنے کی وجہ سے الفصفوص کی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ بات چیت کر نے اور اٹھنے بیٹھنے کے قابل نہیں ہیں۔