• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سیاسی حل کے دعوے کے ساتھ جنگی پیش قدمی، صیہونی ریاست کی دہری پالیسی بے نقاب

غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جارحیت میں شدت، سیاسی حل کے دعوے بھی جاری تو دوسری جانب مستقل قبضے کی تیاری بھی جاری

ہفتہ 12-04-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
سیاسی حل کے دعوے کے ساتھ جنگی پیش قدمی، صیہونی ریاست کی دہری پالیسی بے نقاب
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اگرچہ عبرانی میڈیا میں مصر کی جانب سے پیش کردہ ایک مجوزہ جنگ بندی منصوبے پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی رضامندی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، تاہم زمینی حالات اس کے برعکس ایک مسلسل جارحیت اور جنوبی غزہ میں اسٹریٹجک مقامات پر قبضے کو ظاہر کر رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر مستقل قبضے کی تیاری کی علامت ہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست کے فوجی ترجمان کے مطابق، اس کے دستے مکمل طور پر "محور موراغ” پر قابض ہو چکے ہیں اور رفح شہر کو "مکمل طور پر محاصرے” میں لے لیا گیا ہے۔ عبرانی فوجی ریڈیو نے اس پیش قدمی کو جنوبی غزہ میں "اہم کامیابی” قرار دیا، جہاں "محور موراغ” کی "مأسست” مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ زمینی راستہ مصر کی سرحد سے خان یونس کے کنارے تک پھیلا ہوا ہے۔

اس پیش رفت کے ساتھ ہی جبری انخلا کے احکامات میں بھی تیزی آئی ہے، جنہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق، اقوام متحدہ کو اندیشہ ہے کہ ان انخلاء کے احکامات کے پیچھے فلسطینیوں کو مستقل طور پر بے دخل کرنے کی نیت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل بین الاقوامی قانون کے تحت اس بات کی پابند ہے کہ وہ متاثرہ آبادی کو خوراک، ادویات اور طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں تمام ضروری وسائل ختم ہو چکے ہیں، بیکریاں بند ہیں، زندگیاں بچانے والی ادویات نایاب ہو چکی ہیں، اور پینے کے پانی کی فراہمی رُکی ہوئی ہے۔

جمعے کے روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے ایک ڈرون کو راستے میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا، جو مبینہ طور پر مشرقی جانب سے اسرائیلی حدود کی طرف آ رہا تھا۔ اگرچہ فوج نے اس ڈرون کے مقامِ آغاز کا تعین نہیں کیا، مگر عبرانی چینل 12 نے دعویٰ کیا کہ یہ یمن سے لانچ کیا گیا تھا اور بحیرۂ مردار کے اوپر تباہ کیا گیا۔

دوسری جانب، عبرانی میڈیا نے ایک بار پھر جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔ ویب سائٹ "واللا” کے مطابق، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے مصر کی جانب سے نئے مجوزہ معاہدے پر اپنا ردعمل جمعرات کی شام پیش کر دیا ہے، جب کہ حماس کا وفد ہفتے کے روز قاہرہ پہنچنے والا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ معاہدے میں 8 زندہ اسرائیلی قیدیوں اور 8 لاشوں کی رہائی، 40 سے 50 روزہ جنگ بندی، سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کی بحالی، اور صیہونی فوج کے انخلاء جیسے نکات شامل ہیں۔

سیاسی طور پر بھی دباؤ میں آئی غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو ترکی میں منعقدہ "انطالیہ ڈپلومیٹک فورم” کے دوران اسلامی و عرب وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں سخت مؤقف کا سامنا کرنا پڑا۔ اجلاس میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت اور فوری جنگ بندی پر زور دیا گیا۔

اسی دوران غزہ پر صیہونی جارحیت جاری رہی۔ جمعے کے روز شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ میں وحشیانہ بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ خان یونس میں ایک صیہونی فضائی حملے نے مازن الفرا کے خاندان کو مکمل طور پر ختم کر دیا، جہاں ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہوئے، جن میں 7 بچے بھی شامل تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.