• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 29 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جوبائیڈن کا دورہ مشرق وسطیٰ فلسطینیوں کے خلاف دشمن کا حملہ ہے، فلسطینی تنظیم

بعض سامراجی حکمران امریکا کے ساتھ اتحاد کرکے اسرائیل کو تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

بدھ 13-07-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جوبائیڈن کا دورہ مشرق وسطیٰ فلسطینیوں کے خلاف دشمن کا حملہ ہے، فلسطینی تنظیم
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) پاپولر فرنٹ نے کہا ہے کہ عرب اقوام نے کھل کر امریکی صدر کے دورے کو مسترد کردیاہےاور اس کے خلاف احتجاج جاری ہے، تاہم بعض سامراجی حکمران امریکا کے ساتھ اتحاد کرکے اسرائیل کو تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی تنظیم پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا خطے کا دورہ فلسطین کی سرزمین پر جہادیوں کی موجودگی اوران کے مستقبل کے خلاف بڑھتے ہوئے دشمن کے حملے کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جوبائیڈن کا دورہ اسرائیل: سعودیہ سمیت مشرق وسطیٰ میں مشترکہ منڈی کےقیام کی کوشش

پاپولر فرنٹ تنظیم کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے جوبائیڈن کے دورے میں سعودی عرب کے حکمرانوں سے ملاقات کو اسرائیل کے تحفظ کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب اقوام نے کھل کر امریکی صدر کے دورہ مشرق وسطیٰ کو مسترد کردیاہےاور اس کے خلاف احتجاج جاری ہے تاہم بعض سامراجی حکمران امریکا کے ساتھ اتحاد کرکے اسرائیل کو تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے عرب خطے کے تمام آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھل کے امریکی صدر کے دورے کی مخالفت کریں جو صرف فلسطینی احتجاج اور تحریک آزادی فلسطین کی آواز کو دبانے کا باعث بنے گا، اس کے ساتھ ساتھ جوبائیڈن کی آمد سے فلسطینیوں کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ اس دورے میں ہمارے فلسطینی عوام، ہمارے عرب ممالک اور ہمارے وجود کے خلاف صیہونی ریاست کی جنگ کے لیے نئی مالی اور ہتھیاروں کی مدد کی منظوری دی جائے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.