(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی لڑکی صہیونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوکر زمین پر گر گئی تاہم قابض فوج نے سیکیورٹی سخت کردی اوربڑی مقدار میں بہتے خون کو روکنے کیلیے امداد ی ٹیم کولڑکی تک پہنچنےسے روک دیا ہے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی تازہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکی کو گولی مار دی ۔
عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی لڑکی صہیونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوکر زمین پر گر گئی تاہم قابض فوج نے سیکیورٹی سخت کردی اوربڑی مقدار میں بہتے خون کو روکنے کیلیے امداد ی ٹیم کولڑکی تک پہنچنےسے روک دیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی صہیونی فوج نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پر چاقو کےوار کرنے کا بے بنیاد الزام لگا کر فائرنگ کر دی تھی اور نوجوان کے قریب امدادی ٹیموں کوپہنچنے سے روکے رکھا یہاں تک کہ فلسطینی نوجوان خون زیادہ بہہ جانے کے باعث شہید ہوگیاتھا۔