(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) آئرش مصنفہ نےاپنی کتاب کا ترجمہ عبرانی زبان میں کیے جانے پر انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنی کتاب عبرانی زبان میں شائع نہیں کریں گی۔
ذرائع کے مطابق آئر لینڈ کی مشہور مصنفہ سیلی رونی کی جانب سےگذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور مئی کے مہینے میں غزہ کی پٹی پراسرائیلی وحشیانہ بمباری کی مذمت اس نئے اورمنفرد انداز میں سامنے آئی کہ جب مصنفہ کی نئی کتاب”خوبصورت دنیا ، آپ کہاں ہیں؟شائع ہوئی تو انہوں نےاپنی کتاب کا ترجمہ عبرانی زبان میں کیے جانے پر انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنی کتاب عبرانی زبان میں شائع نہیں کریں گی۔
خیال رہے کہ سیف القدس کی لڑائی کے فورا بعد مئی میں رونی نے ہزاروں فنکاروں کے ساتھ ایک خط پر دستخط کیے جس میں اسرائیل پر نسلی تعصب کا الزام لگایا گیا اور اس کی بین الاقوامی تنہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
مکتوب میں عالمی طاقتوں کی طرف سے اسرائیل اور اس کی فوج بالخصوص امریکا کی طرف سے فراہم کی جانے والی حمایت کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔