(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں جاری،گزشتہ رات مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں دھاوا بول دیا۔گھروں میں چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہری گرفتار کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران اپنی سزا پوری کرنے والے اسیر سمیت متعدد فلسطینی شہری گرفتار کر کے ان کو نامعلوم حراستی مرکز پر منتقل کردیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے سماجی کارکنوں اور اپنی سزا پوری کرنے والے اسیران سمیت 14 فلسطینی شہریوں کو نابلس ، الخلیل ، رام اللہ ، طولکرم ، قلقیلیہ اور جنین سے گرفتار کیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق جب اسرائیلی فوج نے جنین کے قریب جلزون نامی پنا ہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا تو فوج اور مقامی لوگوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
اس دوران اسرائیلی فوج نے مشتعل لوگوں پر فائرنگ کی اور گیس کے گولے پھینکے جس سے متعدد افراد کی حالت نازک ہو گئی۔متعدد فلسطینی شہریوی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی ۔