(روزنامہ قدس۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی ریاست کے مظالم کا سلسلہ جاری،گزشتہ رات اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔
مقامی ذرائع سے دستیاب تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولی مار کر زخمی کر دیا جب وہ حیفہ کے علاقے میں ہادیرہ نامی قصبے کے قریب موجود تھا جو یہودی آباد کاروں کا اکثریتی علاقہ ہے۔نوجوان کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی جا سکی۔
ایک اسرائیلی ویب سائٹ نے اسرائیلی پولیس ترجمان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ زخمی نوجوان اسرائیلی پولیس آفیسر پر حملہ آور ہونا چاہتا تھا۔پولیس ترجمان نے نوجوان کے پاس سے چاقو کی بر آمدگی کا بھی دعوی کیا ہے۔
ادھر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان کو اسرائیلی پولیس نے تلاشی کے دوران اپنی شناختی دستاویزات نہ دکھانے پر گولی ماری۔
نوجوان کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔