(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی،فوار کے پناہ گزین کیمپ سے فلسطینی گرفتار کر کے حراستی مرکز منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے الخلیل شہر میں واقع فووار نامی پناہ گزین کیمپ سے ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کرلیا۔
مقامی سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد علاقے میں داخل ہو گئی اور وہاں موجود شہریوں کو حراساں کیا ،اسی دوران احمد کمال نامی فلسطینی کو حراست میں لیکر نا معلوم حراستی مرکز پر منتقل کردیا۔
دوسری طرف قابض فوج نے الخلیل شہر کے علاقوں دھاریہ،خراس اور بیت خلیل میں داخل ہو کر وہاں ملٹری رکاوٹیں قائم کردیں،آنے جانے والی گاڑیوں کو تلاشی کے نام پر حراساں کیا اور انکے شناختی کارڈ طلب کرتے رہے۔