(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی کا تقدس پامال کرنے کاعمل مسلسل جاری ،پیر کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرپرستی میں یہودی طلبا کے ہمراہ ایک دفعہ پھر مسجد پر دھاوا بول دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیر کو ایک دفعہ پھر 40 سے زائد انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی پر ہلہ بول دیا ۔انکے ہمراہ60 سے زائد یہودی طلبا بھی تھے جو زبردستی مسجد اقصی میں گھس گئے اور مسجد کی بے حرمتی کی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کے ترجمان کے مطابق صبح بہت بڑی تعداد میں یہودی انتہا پسند آباد کار یہودی طلبا کے ہمراہ مسجد اقصی میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی کڑی نگرانی میں مسجد میں داخل ہوئے اور اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد میں دندناتے رہے۔
اس موقع پر مقامی لوگو ں کے لیے مسجد کے دروازوں کو بند کر دیا گیا تھا اور یہودی آباد کاروں کے سوا کسی کو بھی مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔