پیر کی صبح صیہونی آباد کاروں کا پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں ایک بار پھر قبلہ اول پر دھاو، سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز سرگرمیاں جاری رکھیں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق 100سے زائد یہودی آباد کاروں نے پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز حرکتیں کر کے فلسطینی نمازیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی ۔
صیہونی پولیس نے یہودی آباد کاروںکومسجد الالقصی ٰ میں داخلے کے بعد مسجد کا باب المغاربة کو بند کردیا جس کے بعد یہودی آباد کاروں نے مسجد میں داخل ہو کر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جبکہ اس دوران صہیونی پولیس کی بھاری نفری مسجد کے دروازوں پر تعینات رہی ۔
مسجد الاقصیٰ کو جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر صہیونی آبادکاروں کے لیے کھول دیا جاتا ہے۔
اسرائیلی پولیس نےصبح 10.30 کے بعد صہیونی آباد کاروں کی جانب سے صبح کی رسومات کی ادائیگی کے بعد بند کردیا جہاں سے صہیونی آبادکار مسجد میں داخل ہوتے ہیں۔ بعد میں دوپہر کے وقت آبادکاروں کی شام کی رسومات کی ادائیگی کے لیے دوبارہ کھول دیا جاتا ہے۔
خیال رہےکہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ ہفتے کو بھی اسرائیل کے انتہا پسند لیڈروں کی قیادت میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔