(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خنجر رکھنے کے شبے میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی فلسطینی دوشیزہ صیہونی زندان میں گزشتہ پانچ سالوں سے قید ہے ۔
تفصیلات کےمطابق مارچ 2015 میں بیس سالہ فلسطینی دوشیزہ "مرح بكر” کو صیہونی فوجیوں نے خنجر رکھنے کے شبے میں اس وقت فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جب وہ "مقبوضہ بیت المقدس” کے علاقے "الشيخ جراح” میں اپنے اسکول جارہی تھی ۔
صیہونی فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ مرح بكر کے اسکول بیگ میں ایک خنجرتھا جس سے اس نے اسرائیلی فوجیو ں پر حملہ کرنا تھا، خنجر رکھنے کے شبے میں صیہونی فوجیوں نے مرح بکر کے جسم پر پانچ گولیاں ماری جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی تھی ۔