(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) بینی گینٹز نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام کاسنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں قائم کی گئی بستیوں کو ختم کر نے کا کوئی ارادہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹزنےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے یہ سوچنا کہ کوئی یہودی آبادی ختم کی جائے گی ناممکن ہے بلکہ غرب اردن کے فلسطینی علاقوں میں طویل البنیاد سیاسی نظام قائم کیے جاسکتے ہیں۔
صہیونی وزیر دفاع نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ رام اللہ میں کی جانے والی طویل عرصے بعد ایک ملاقات کی تھی جس کے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ فلسطینی صدر محمود عباس سنہ 1967ء کے علاقوں پرمشتمل فلسطینی ریاست کےقیام کے خواب نہ دیکھیں۔
بینی گینٹز نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکا م کاسنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں قائم کی گئی بستیوں کو ختم کر نے کا کوئی ارادہ نہیں۔