(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سترہ سال سے صیہونی زندان میں قید فلسطینی شہری اسیری کے اٹھارویں سال میں داخل ہوگیا ۔
مقبوضہ فلسین میں قیدیوں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے کے جنین میں ڈائریکٹر منتصر سمور نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے غرب اردن کے شہر جنین کے پنا ہ گزین کیمپ کے رہائشی 45 سالہ ثائر حسینیہ کو صیہونی عدالت نے 30 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ انسانی حقوق کے تحت فلسطینی قیدی کو اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا اور نا ہی ان کے وکیل یا اہل خانہ سے کسی قسم کی کوئی ملاقات کرائی گئی ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعدادہزاروں میں ہے جس میں سے سیکڑوں خواتین اور بچے ہیں جبکہ 500 سے زائد فلسطینی باشندے صیہونی جیلوں میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید ہیں