(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت الحم میں یہودی دہشتگردوں کا فلسطینی کسان پر حملہ، کھیت تباہ کردیا، کسان زخمی حالت میں اسپتال منتقل۔
مقامی ذرائع کے مطابق بیت لحم کے جنوبی علاقے "ارطاس” میں غیرقانونی تعمیر شدہ یہودی بستی "جوشعتصيون: کے یہودی دہشتگردآباد کاروں نے فلسطینی کسان ایمان خلیل سعد کے کھیت پر حملہ کیااور تباہ کرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پرایمان خلیل کوتشدد کا نشانہ بنایا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پرحملے ان کی املاک کو نقصان پہنچانا گاڑیوں کے شیشے توڑنافصلوں کو تباہ کرنا اور گھروں کو نذرآتش کرنا معلول بن گیا ہے۔
یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کے حملوں کی سیکڑوں ویڈیوز اور دیگر ثبوت موجود ہونے کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی بلکہ اکثر ثبوتوں میں دیکھا گیا ہے کہ صیہونی پولیس اور فوج یہودی آبادکار دہشتگردوں کو فلسطینیوں کو نقصان دینے کیلئے مکمل اجازت کے ساتھ تحفظ بھی دیتی ہے ۔