• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

یہودی انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے عید پر مسجد اقصی مسلمانوں کے لیے بند کرنے کا مطالبہ

جمعہ 09-08-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بار پھر مسجد اقصی کا تقدس پامال،مسجد کے اندر توڑ پھوڑ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلا ئن خبر رساں ادارہ )جہاں ایک طرف قابض صہیونی آباد کاروں  کی جانب سے آئے روز مسجد اقصی پر دھاوا بولے جانے اور مسجد کا تقدس پامال کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں یہودی انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر مسجد کو فلسطینی مسلمانوں کے لیے بند کیے جانے کا  مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتہا پسند  یہودی اتحاد تنظیمات برائے ہیکل نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن یاھو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ‘ہیکل کی مسماری’ کی یاد میں 9 سے 11 اگست تک مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کرنے کا حکم جاری  کریں۔ مذکورہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ ان ایام میں’خراب ہیکل سلیمانی’ کی یاد میں جبل ہیکل یعنی مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ یہودی 9 اور 11 اگست کے روزہیکل سلیمانی کی بابلین کے ہاتھوں مسماری کی یاد میں روزہ رکھتے اور سوگ مناتے ہیں, تاہم اس بار یہ ایام ایک ایسے وقت میں آرہے ہیں جب فلسطینی مسلمانوں  کی جانب  سے عیدالاضحیٰ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یہودی شرپسندوں کا مسجد اقصیٰ میں عید کے موقع پر فلسطینیوں کے داخلے پرپابندی عاید کرنا مذہبی اشتعال انگیزی ہے اور اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.