(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں گزشتہ ماہ نومبر میں خواتین اور بچوں سمیت 43 فلسطینی شہید اور100 سے زائد زخمی ہوئے۔
فلسطین کے ایک شماریاتی مرکز القدس سینٹر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ ماہ مقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل میں فائرنگ سے تین فلسطینی شہید ہوئے ، جانین اور بیت المقدس میں ایک ایک فلسطینی کو شہید کیا گیا جبکہ گزشتہ تیراسالوں سے غٖیرقانونی محاصرے کا شکار شہر غزہ میں اسرائیلی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 37 فلسطینی شہید ہوئے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہے 6دسمبر 2017 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 526 فلسطینی شہید کئے جاچکے ہیں جن میں 111 بچے 22خواتین اور چھ معزور فلسطینی بھی شامل ہیں ۔