(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد نے اسرائیل جیل میں قید سینیر رہ نما فواد الشوبکی کو اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں ترجیح دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمر فلسطینی رہنما کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
اسلامی جہاد کے سینیر رہ نما الشیخ خضر عدنان نے 2006ء سے اسرائیلی جیل میں قید 80سالہ فلسطینی رہنما فواد الشوبکی کی تشویشناک حالت پر فلسطینی مزاحمتی قوتوں سے اپیل کرتےہوئے کہا ہے ہیں کہ وہ معمر فلسطینی رہنما فواد الشوبکی کو نظرانداز نہ کریں بلکہ ان کا نام بھی اسیران کے لیے اسرائیل کے ساتھ ہونے والے کسی بھی معاہدے میں شامل کریں۔
انھوں نےبتایا کہ 2006 سے صیہونی زندان میں قید معمر فلسطینی رہنما کی حالت تشویشناک ہے اور وہ کینسر جیسی موذی بیماری کے ساتھ ساتھ دل اور معدے اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔