(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کا بدنام زمانہ عوفر جیل پر چھاپہ،قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔چھاپے کے بعد جیل کا ماحول شدید کشیدہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی نام نہاد ‘عوفر’ جیل پر اسرائیلی فوج کی چھاپہ مارکارروائی کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور قیدی خوف وہراس کا شکار ہوگئےہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز علی الصباح صہیونی فوج کی بھاری نفری نے ‘عوفر’ جیل کے وارڈ 20 میں چھاپے مارے اور متعدد اسیران کے کمروں میں گھس کرانہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زدو کوب کیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں ‘عوفر’ جیل پر یہ دوسری چھاپہ مار کارروائی ہے۔ چند روز قبل اسرائیلی فوج نے اسی جیل کی وارڈ 14 پر چھاپہ مار کر قیدیوں کو وہاں سے دوسرے مقامات پرمنتقل کردیا تھا۔
حالیہ چھاپے میں اسرائیلی فوجیوں نے وارڈ 19 اور 20 کے اسیران کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے پرتشدد حربوں کے خلاف احتجاج کی کوشش کی تو قابض فوج نےقیدیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔