(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی نیوی بھی مظالم میں بری فوج سے پیچھے نہیں رہی،گزشتہ رات دو فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی نیوی نے غزہ کے شمال میں رفاہ کے قریب سمندری حدود سے دو فلسطینی ماہی گیروں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ مچھلی کے شکار کے لیے کھلے سمند ر میں موجود تھے۔
فلسطینی ماہی گیروں کی کمیٹی کے مطابق صیہونی نیوی نے ماہی گیروں کو کشتی سے اتار کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا اور ان کی کشتی بھی ضبط کر لی۔
کمیٹی کے مطابق گرفتار ہونے والے ماہی گیروں میں سے ایک 24 سالہ اصام ال اقرا اور اسکے 20 سالہ بھائی ریاض شامل ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطینی ماہی گیروں کو حراساں کرنا،ان پر کھلے سمندر میں فائرنگ کرنا اور انکو گرفتار کر کے انکی کشتیاں ضبط کرنا اسرائیلی نیوی کا معمول بن چکا ہے۔