• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

قابض صہیونی عدالت کا نظربند فلسطینی رہنما کو نماز عید کی اجازت دینے سے انکار

جمعہ 09-08-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
قابض صہیونی عدالت کا نظربند فلسطینی رہنما کو نماز عید کی اجازت دینے سے انکار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی ریاست کی ماتحت عدالت نے تعصب،جبر اور انتہاپسندی کا ثبوت دیتے ہوئے  اپنے گھر پر نظر بند فلسطینی اسلامی تحریک کے امیر الشیخ رائد کی نماز عید  کی ادائیگی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی عدالت نے بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کی طرف سے عید کی نماز کی اجازت  طلب کرنےسے متعلق دی گئی درخواست مسترد کردی ہے۔ گذشتہ روز حیفا شہر کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے الشیخ راید صلاح کے وکلاء کی طرف سے ان کی عیدالاضحیٰ کی نماز کے لیے عید کے اجتماع میں شرکت کی درخواست مسترد کردی۔

انکے وکیل زبارقہ نے صحافیوں کو بتایا کہ صہیونی عدالت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر الشیخ راید صلاح کو درجہ اول کے قریبی رشتہ داروں سے دن 12 بجے سے شام پانچ بجے تک ملاقات کی اجازت دی ہےتاہم عید کی نماز کی ادائیگی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ الشیخ راید صلاح کو دو سال قبل اگست 2017ء کو حراست میں لیا گیا اور ان پر صہیونی ریاست کے خلاف تشدد اور نفرت پراکسانے سمیت 12 الزامات عایدکیے گئے تھے۔ کچھ عرصہ قبل انہیں رہا کرنے کے بعد گھر پرنظربند کردیا گیا ہے اور انہیں اہل خانہ کے سوا کسی سے ملنے کی اجازت نہیں۔ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری ان کے گھر کے باہر تعینات کی گئی ہے اور انکو انٹرنیٹ تک استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

Tags: قابض صہیونی عدالت کا نظربند فلسطینی رہنما کو نماز عید کی اجازت دینے سے انکار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.