(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین یورپ کانفرنس کے صدر نے کہا ہے کہ جب تک قابض فوج سے فلسطینی قوم کے چھینے گئے حقوق واپس نہیں مل جاتے ہماری مزاحمت اور جدو جہد جاری رہے گی۔
غزہ میں حق واپسی کے احتجاجی مظاہرے سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے فلسطین یورپ کانفرنس کے صدر اور لندن میں سینٹر فار ریٹرن کے ڈائریکٹر ماجد الزیر نے نام نہاد اعلان بالفور کو تاریخ کی گھنائونی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قوم نکبہ کے دوران نام نہاد صہیونی ریاست کےقیام کے وقت سے ہجرت کی مشکلات سے دوچار ہے اور اب فلسطینیوں کی چوتھی نسل اس ہجرت کے عذاب میں ہے، قابض صیہونی ریاست سے آزادی حاصل کرنے تک مزاحمت جاری رہے گی ۔
ماجد الزیرنے قومی اتحاد کی اہمیت اور ان کے تمام مقامات پر فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق پر عمل پیرا ہونے پر زور دیتے ہوئےت کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حق واپسی اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ا نہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی کے عوام ہر ہفتے حق واپسی کےلیے احتجاج کرکے دنیا کو اپنے حق کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو فلسطینی قوم کا ساتھ دینا چاہیے۔