(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی فوج کے جنگی جنون میں دن بدن اضافہ،ایک بار پھر غزہ کے قریب بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کردیا۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے اطراف میں ایک بار پھر وسیع پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ،آج سے شروع ہونے والی مشقوں میں اسرائیلی فوج کے متعدد یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔
ٹی وی چینل کے مطابق تازہ مشقیں نتیوٹ، علاقائی کونسل، سدوت، ھنگیو اور دیگر مقامات پر کی جارہی ہیں۔
اسرائیلی ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ یہ مشقیں کل بھی جاری رہیں گی۔ مشقوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بڑے پیمانے پر نقل وحرکت اور گاڑیوں کی آمد ورفت دیکھی گئی ہے۔
ان مشقوں کامقصد فوج کو کسی بھی جنگ کے لیے تیار رکھنا ہے۔ یہ مشقیں رواں سال کے شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔