(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غرب اردن میں یہودی آبادکارکو قتل کرنے کے الزام میں اسرائیل کی فوجی عدالت نے فلسطینی نوجوان کو عمر قید سزا اور ڈھائی لاکھ شیکل جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔
اسرائیل کے مققامی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہر یافا کے رہائشی 19 سالہ عبدالحکیم عاصی کو اسرائیل کی فوجی عدالت نے2011 میں مقبوضہ فلسیطن کے شہر نابلس کے جنوبی علاقے سلفیت میں ایک یہود ی ربی "اتمر بن گال” کو خنجر کے وار سے ہلاک کرنے کے جرم میں عمر قید اور ڈھائی لاکھ شیکل جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔