(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی جانب سے قابض ریاست کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر تشدد سے درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد کی حالت غیر ہوگئی ۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آبادکاری کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے سماجی کارکن مراد شیطوی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز فلسطین میں غیر قانونی آباد کاری روکنے کیلئے کئے جانے والے احتجاجی مظاہرین پر صیہونی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا ، صیہونی فوج نے ربڑ گی گولیاں چلائیں اور بھاری مقدارمیں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی زد میں آکر درجنوں فلسطینی زخمی جبکہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی ۔
انھو ں نےبتایا کہ یہ احتجاجی مظاہرے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں جن میں رام اللہ کے مشرقی قصبے مغیر، بیت لحم اور جنین سمیت دیگر علاقے شامل تھے ۔