(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی فوج پر فلسطینی مجاہدین کا رعب و دبدبہ طاری، فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے خلاف جنگی تیاریاں مزید تیز کردیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے جنوب میں واقع اسدود بندرگاہ کے قریب نئی فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔
صہیونی میڈیا کا دعوی ہے کہ یہ فوجی مشقیں سنہ 2119 کے سالانہ شیڈول کا حصہ ہیں تا ہم آزاد ذرائع کا دعوی ہے کہ اسرائیلی فوج کو فلسطینی مجاہدین کے ممکنہ ردعمل کا خوف ان مشقوں پر مجبور کر رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ اتوار کے روز اسدود بندرگاہ پر ان مشقوں کا آغاز ہوا اور انکا اختتام منگل کے روز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ان مشقوں کے دوران اسرائیلی فوج کی گاڑیوں اور جنگی آلات کی غیرمعمولی نقل وحرکت دیکھی جا رہی ہے۔ اس موقع پربندرگاہ پر خطرے کے سائرن بجنےکی آوازیں سنائی دینے کےساتھ فوجیوںکی بھاری نفری بھی دیکھی جا رہی ہے۔