(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انتظامی حراست کی پالیسی کے خلاف اور صیہونی عقوبت خانوں میں اپنے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے گزشتہ 80 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھنےوالے فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ قدری ابو بکر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسلسل 80 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے غرب اردن کے علاقے دیر ابو مشعل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری احمد زھران کی اسرائیلی عقوبت خانوں میں علاج کی سہولیات میسر نہ آنے کے باعث زندگی شدید خطرات سے دوچار ہوچکی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ احمد زھران کو طویل بھوک ہڑتال سےحالت تشویشناک ہونے کے باعث ‘کابلان’ اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اسے کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے۔