(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوجی عدالت نے صیہونی زندان میں انتظامی حراست کے تحت 16 ماہ قید کاٹنے والے فلسطینی شہری کی رہائی کے روز حراست کی میعاد میں مزید توسیع کردی ۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے مضافاتی علاقے صفہ کے رہائشی 42 سالہ حسن کراجہ کو صیہونی فوج نے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتارکرکے 16 ماہ کی سزا سنائی تھی جو 31 دسمبر 2019 کو مکمل ہونے تھی تاہم صیہونی فوج عدالت ‘عوفر’ نے حسن کراجہ کو 31 دسمبر کو رہائی کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے دوبارہ قید میں ڈالنے کا حکم سنایا ہے۔
واضح رہے کہ حسن کراجہ پانچ سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹنے کے بعد 2014 میں رہا ہوئے تھے اور گزشتہ سال انھیں رام اللہ کے مضافاتی علاقے بيت عور الفوقا کی چیک پوسٹ کے قریب سے گرفتارکیا گیا تھا ۔