(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے غیر قانونی یہودی آبادی کیلئے سڑک کی تعمیر کرتے ہوئے فلسطینی اراضی کو ہموار کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی قصبے وادی الراشہ میں راس عطیہ اور الدابہ کے درمیان غیر قانونی یہودی بستی الفیلی مینشے کیلئے سڑک کی تعمیر کرتے ہوئے فلسطینی اراضی کو جبری ہموار کردیا ۔
مقامی افراد نے بتایا کہ صیہونی فوج نے فلسطینی اراضی جہاں زرعی زمین بھی موجود تھی کو قبضے میں لیتے ہوئے مقامی باشندوں کو فوری طور پر زمین خالی کرنے کے احکامات دیئے گئے بصورت دیگر کارروائی کی دھمکی دی گئی ۔
واضح رہے کہ فلسطینی علاقے پر تعمیر کئی گئی غیر قانونی یہودی بستی الفیلی مینشے 1987 میں قائم کی گئی تھی اس وقت کے بعد سے قابض ریاست نے اس کے رقبے میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور اب یہ غیر قانونی آبادی چار گنا پھیل گئی ہے ۔