(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں غزہ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 689نئے کیسز سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ غزہ کی پٹی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ہاتھوں 4 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین میں مزید اضافہ ہوا ہےتاہم 2244 کورونا وائرس لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج آنےکے بعد وبا کے شکار مریضوں کی تعدادمیں مزید 689 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج کی غزہ کی پٹی میں جنگی تباہ کاریوں کے نتیجے میں صحت و صفائی کی بہت پیچیدہ صورت حال کے باعث کورونا وائرس کا پھیلاؤ باقی تمام علاقوں سے زیادہ ہے ۔