(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے غزہ پر آئے روز کی فائرنگ اور حملوں کے بعد آج غزہ کی سرحد کو پارکرکے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہیوی مشنری کے ذریعے فلسطینیوں کی زرعی اراضی کو ہموار کردیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ صبح کے اوقات میں درجنوں فوجی بلڈوزروں نے محصور غزہ کے مشرقی حلاقے جبالیا کے سرحدی علاقے میں دراندازی کرتے ہوئے حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے داخل ہوئے اور حفاظتی باڑ کے ساتھ تقریبا 400میٹر تک کے فلسطینی کسانوں کی زرعی زمین کو ہموار کردیا ۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی اسرائیل فوج نے کھیتوں میں کام کرنے والے نہتے فلسطینی کسانوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم مویشی زخمی ہوئےاور عارضی گوداموں کو نقصان پہنچا تھا ۔
واضح رہے کہ غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوجی مداخلت اور فائرنگ روزانہ کا معمول ہے جس سے حفاظتی باڑ کے ساتھ اپنے کھیتوں میں کام کرتے سینکڑوں فلسطینی مزدور متاثر ہوتے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں ۔