(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے سرحدی علاقےجبالیہ میں صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔
طبی ذرائع کے مطابق آج صبح صیہونی فوج نے محصور غزہ کے سرحدی علاقے جبالیہ میں فلسطینی نوجوانوں پر اس وقت بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جب وہ سرحد کے قریب زرعی زمین پر کام میں مصروف تھے ، فی الحال زخمی نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم فوری طبی امداد کیلئے دونوں زخمیوں کو انڈونیشین اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔