(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی تین سالہ محمد علیان کو صیہونی حکام نے تفتیش کیلئے صیہونی تفتیشی مراکز میں طلب کرلیا۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کو گھروں سے محروم کرنا، بچوں اورخواتین کو گولیاں ماردینا، رہائشیوں کوگھروں سے اغواء کرلینا، انتظامی قید کے نام پر دہائیوں تک بغیر کسی جرم کے قید رکھنا تو دنیا دیکھ ہی رہی ہے لیکن گزشتہ روزمظالم صیہونی فوج نے ظلم اوربربریت اور فلسطین میں غیر انسانی سلوک کی ایک اور مثال قائم کردی ہے، گزشتہ روز صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے العیسویہ کے رہائشی 3 سالہ محمد علیان کواسرائیلی فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کے الزام میں تفتیش کیلئے طلب کیا جس کے بعد اس کے والد ننھے عالیان کو تفتیش کیلئے صیہونی تفتیشی مرکز لے کر گئے جہاں صیہونی حکام نے معصوم بچے سے فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کے حوالے سے تفتیش کی۔
https://www.facebook.com/1100611603435904/posts/1391151884381873/
