(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی پولیس نے معروف سماجی کارکن کو فلسطینی ڈرائیورز کو اسرائیلی شہریوں کو گاڑی تلے کچلنے کی ترغیب دینے کےالزام میں گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے العيساویہ کے رہائشی معروف سماجی کارکن محمد ابو ھمس جو روازنہ کی بنیاد پر مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مجرمانہ کارروائیوں کی رپورٹ کرتے تھے کو صیہونی فوج نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد گرفتار کیا جس میں محمد ابو ھمس ٹریفک کی بحالی کیلئے ڈرائیورز حضرات کو ہدایات دینے میں مصروف تھے ۔
بروز پیر محمد ابو ھمس کو یروشلم کے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا اس موقع پر پولیس کے تحقیقاتی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابو ھمس کی جانب سے ایک ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کی گئی جس میں وہ فلسطینی ڈرائیور کو اسرائیلی شہریوں کو گاڑی تلے کچلنے کی ترغیب دیتا دیکھائی دیا گیا اس ویڈیو کی بنیاد پر محمد ابو ھمس کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈرائیور متذبذب نظرآرہا ہے جبکہ محمد ابو ھمس نے اس کی ہمت افزائی کیلئے ایک لفظ کہا جس کامطلب عبرانی زبان میں( کچل دو) بنتا ہے۔
اپنی صفائی میں محمد ابو ھمس نے عدالت کو بتایا کہ میں نے ڈرائیورکوعربی میں کہا تھا کہ ٹریفک رواں رکھوچلتےرہوجس کا تلفظ عبرانی زبان میں کچھ اورہےمجھےاس حوالےسےکوئی علم نہیں تھا۔
عدالت نے محمد ابوھمس کو15 دن تک العیساویہ سےباہرجانےپرپابندی لگاتے ہوئے رہا کردیا ہے جبکہ اسرائیلی پولیس نے عدالت کے اس فیصلے پر اعلیٰ عدلیہ میں رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
