صیہونی فوج کے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے، رہائشیوں کو ذوکوب کیا اورگھروں میں موجود رقم ضبط کرلی۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے بیت المقدس کے شہر الخلیل کے مشرقی گاوں بنی نعیم کے ایک گھر پر دھاوا بولا، گھر کی تلاشی لی اس دوران گھر میں موجود عبدالحامد ابو جرور اور ان کے بیٹے شعیب کو بندوقوں کے بٹوں سے ذوکوب کیا جن کو شدید زخمی حالت میں علاقہ مکینوں نے قریبی اسپتال پہنچایا، صیہونی فوج نے ان کے گھر میں تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کی اور گھر میں موجود رقم ضبط کرلی۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے بيت عوا، حلحول، سعیراورالخلیل کے مختلف علاقوں میں بھی فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مارکی، رہائشیوں کو ذدوکوب کیا جبکہ اکثر کے گھروں سے رقم ضبط کرلی، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے ان علاقوں میں جگہ جگہ چیک پوائنٹس کے نام پر رکاوٹیں لگا کر ہر فلسطینی کی تلاشی لینا شروع کی جبکہ جس کسی کے پاس آئی ڈی کارڈ اس وقت موجود نہیں ہوا اس کو گرفتار کرلیا گیا۔