(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے زرعی زمین پرکام کرنے والے فلسطینیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح غزہ کے سرحدی علاقے خانیونس کے مشرقی علاقے میں کام کرنے والے کسانوں پر صیہونی فوج نے مشین گنوں سے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے باعث کسانوں کو اپنا کام بند کرنا پڑا، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زرعی زمین پر کام کرنے والے فلسطینی کسان اسرائیلی سرحد سے بہت دور اپنے روز گا رمیں مصروف تھے جس وقت ان پرفائرنگ کی گئی تاہم ا س حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے غزہ میں پرندوں کے شکار کرنے والے بچوں پر بھی آنسو گیس کے شیل فائر کئے تاہم اس میں بھی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔