(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی جانب سے ایک دفعہ پھر مسجد اقصی کی بے حرمتی مسجد میں فوج کی بھاری نفری داخل ہوگئی۔مسجد میں موجود لکڑی کے تختوں کو اکھاڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی فوج ایک دفعہ پھر مسجد اقصی کا تقدس پامال کرتے ہوئے مسجد اقصی میں گھس آئی۔ یہ واقعہ گزشتہ روز اتوا ر کی شام پیش آیا جب وہاں بڑی تعد اد میں لوگ عبادت کی ادائیگی کے لیے موجود تھے۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کے بیت المقدس کے ترجمان فراس ال دبس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج مسجد اقصی کے مشرقی دروازے سے داخل ہوئی اور لکڑی سے بنائے گئے پارٹیشنز اکھاڑنا شروع کر دیئے۔جو کہ گزشتہ ہفتے ہی دوبارہ بنائے گئے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی آباد کاروں کا ایک گروپ اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں پھر مسجد اقصی میں داخل ہو گیا اور مسجد کے احاطے میں کافی دیر دندنانے کے بعد واپس چلا گیا۔