(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی افوج کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم جاری، بیت لحم کے علاقے میں رکاوٹیں لگا کر مرکزی سڑک کو بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختف شہروں میں صیہونی افواج کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کیلئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے، اسرائیلی فوج غیرقانونی ریاست اسرائیل فلسطینیوں کے علاقوں میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کیلئے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے محروم کررہی ہے۔
اسرائیل کے توسیع پسندانہ جبری منصوبے پورے مقبوضہ فلسطین میں جاری ہیں حالیہ اسرائیل کی جانب ے صور باہر میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کریا گیا جس پراقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
آج صبح صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے شہر بیت لحم کے مغربی علاقے عقبت ھسنہ میں سڑک کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا جس کے بعد فسلطینیوں کو ان کے ہی گھروں تک جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ مسلح اسرائیلی فوج ربڑکی گولیوں، آنسو گیس شیلوں کے ساتھ مستعد ہے اور کسی بھی قسم کی مزاحمت کی صورت میں براہ راست فائرنگ کیلئے بھی تیار ہے۔