(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے جنین اور بیت لحم میں فلسطینیوں کے دو مکان اور پانی کے دو کنویں تباہ کردیئے جو قرب و جوار میں تقریبا200 افراد کی پانی کی ضرورتات کو پورا کرتے تھے۔
مقامی ذرائع کےمطابق گزشتہ روز صیہونی بلدیہ کے دوبلڈوزرنے اسرائیلی فوج کے ہمراہ بیت لحم کے علاقے خربیت سکریہ میں فلسطینیوں کے دومکانات کو غیر قانونی قراردیتے ہوئےمسمار کردیا دوسری جانب صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے پانچ گھروں کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے مسمار کردیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صیہونی فوج نے 75 سے زائد فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی جن میں بزرگ ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بے گھر ہوچکے ہیں۔