(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی یہودی آبادکاروں کیلئے منعقد ہونے والی میراتھن ریس کو محفوظ بنانے کیلئے اسرائیلی فوج نے رام اللہ اور نابلس اسٹریٹ کو فلسطینیوں کیلئے مکمل طورپر بند کردیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق صیہونی فوج نے صبح پانچ بجے سے دوپہر تین بجے تک کیلئے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ اور شہر نابلس اسٹریٹ کو فلسطینیوں کے داخلے کیلئے بند کردیا۔
پابندی کا مقصد غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کیلئے منعقد کی جانے والی میراتھن کو تروموسیا گاؤں کے سے زاتارا گاؤں کے جنکشن تک محفوظ طریقے سے مکمل کیا جاسکے ۔ قابض فورسز نے سیلفت (شمالی مغربی کنارے میں) کے مرکزی دروازے بند کردیئے اور شہریوں کو میراتھن آبادکاروں کو محفوظ بنانے کے لئے مرکزی سڑکوں کے استعمال سے روک دیا۔