(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے غزہ میں دراندازی کرتے ہوئے ہیوی مشینری کی مدد سے فلسطینی کسانوں کی زرعی زمین ہموار کردی جس کے نتیجے میں زرعی زمین تباہ ہوگئی۔
مقامی ذرائع کےمطابق صیہونی فوج نے چار فوجی بلڈوزرکی مدد سے غزہ اور اسرائیل کے درمیان حفاظتی باڑ پارکرکے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں 70 میٹر تک دراندازی کی جو اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے ، اسرائیلی بلڈوزرز نے فلسطینی کسانوں کی زمین کو ہموارکردیا جس کے نتیجے میں ان کی زرعی زمین تباہ ہوگئی ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی سرحد میں آئے روز فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کرتی ہے جبکہ غزہ کی سرحد میں داخل ہوکر فلسطینیوں کو اسرائیل میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے کا الزام لگا کر گرفتارکرلیتی ہے ۔