• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 25 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج نے ایک ہفتے میں ایک فلسطینی کو شہید100 کو زخمی کردیا

جمعہ 06-09-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج نے ایک ہفتے میں ایک فلسطینی کو شہید100 کو زخمی کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر انسانیت سوزمظالم جاری، گزشتہ ایک ہفتے میں صیہونی فوج نے ایک فلسطینی کوشہید کرنے کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد کوزخمی کردیا۔

مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کےلئے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے جاری رپورٹس میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ظلم میں غیرمعمولی اضافے کی  کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے 29 اگست سے 4 ستمبر کے درمیان اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات بیان کی گئیں ،رپورٹس  میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ  زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کے 139 واقعات رپورٹ ہوئے،اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 34 بچے، دو خواتین، دو صحافی، ایک امدادی کارکن، ایک سماجی کارکن زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے 8 بچوں او2 خواتین سمیت 91 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جب کہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے 85 بار دراندازی کی اور چھاپے مارے جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف شہروں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتاراور اغواء کیاجس کے خلاف فلسطینیوں نے مزاحمت کی اور جواب میں صیہونی فوج نے فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل کا استعمال کیا جس سے 50 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔

Tags: 91 فلسطینی حراست میںفلسطینیوں پر انسانیت سوزمظالم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.